Availability: In Stock

Kothri Number 14 by Syed Ali Khamenei | Cell No. 14 Urdu

Original price was: ₨ 1,500.Current price is: ₨ 1,300.

Description

  • Book Title: Kothri Number 14 (کوٹھری نمبر14)

  • Author: Syed Ali Khamenei (سید علی خامنہ ای)

  • Language: Urdu Translation

  • Format: 208

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران، سید گرامی علی خامنہ ائ شہید، عصر حاضر میں استعمار اور صہیونیت کی طاغوتی قوتوں کے مقابل عزیمت و مقاومت کے مثالیہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ امام خمینی کی قیادت میں ایران میں آریامھری شہنشاہیت کے خلاف جدوجہد میں بھرپور شرکت کی اور ان کے بعد انقلاب اسلامی کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ دفاع مقدس کے مشکل مرحلوں میں مثالی قیادت فراہم کی اور دنیا بھر میں مستضعفین کی عملی حمایت کی، جس کا ساری دنیا اعتراف کرتی ہے۔ امریکی اسرائیلی مشترکہ جارحیت کے خلاف استقامت اور تدبر کے ساتھ ایرانی قوم کو دشمن کے مقابلے کے لیے آمادہ رکھا اور زندگی کی آخری سانس تک اسلامی پرچم کو سربلند رکھا۔ وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
“ستارہ بلند شرق”کے خالق نے شہادت سے کچھ ہی دن پہلے حکیم الامت کے امیرالمؤمنین علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں اشعار سے اپنے موقف کی حقانیت پر یقین کو اجاگر کیا۔ فیض کا شعر ہے:
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
کوٹھری نمبر 14 رہبر معظم شہید کی ان یادداشتوں پر مشتمل کتاب “سیل نمبر 14” کاا اردو ترجمہ ہے جو رضا شاہی دور کے ایام اسیری کے شب و روز کا احوال بیان کرتی ہے۔ فارسی کو اردو کے قالب میں ناصر فاروق نے ڈھالا ہے۔

افتخار عارف

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Kothri Number 14 by Syed Ali Khamenei | Cell No. 14 Urdu”

Your email address will not be published. Required fields are marked *